اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وينزوئيلا کے صدر نيکولس مادورونے کاراکاس کے خلاف امريکا کي نئي پابنديوں پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ امريکا نے يہ نئي پابندياں ہمارے ملک کي فوج پر دباؤ ڈالنے کے لئے عائد کي ہيں تاکہ وينزوئيلا کي فوج کي وفاداراياں اپني حکومت کے تئيں کم ہوجائيں –
وينزوئيلا کے صدر نے کاراکاس ميں اپنے ايک خطاب ميں کہا کہ يہ پابندياں ايک دھمکي ہيں اور امريکا اس طرح سے وينزوئيلا کي فوج کا امتحان لينا چاہتا ہے کہ اس کا حوصلہ پست ہوتا يا نہيں ؟ وينزوئيلا کےصدر نے کہاکہ جو سامراجي ذہنيت، امريکا رکھتا ہے اس کي دنيا ميں مثال نہيں ملتي –
انہوں نے ساتھ ہي وينزوئيلا کے بعض سرکاري عہديداروں کے دورہ امريکا پر پابندي کے تعلق سے کہا کہ امريکي حکام يہ سمجھتے ہيں کہ ونيزوئيلا کے عوام کے لئے امريکا کا ويزا لينا کوئي اہميت کي بات ہے –
نيکولس مادورو نے کہا کہ کاراکاس ميں امريکي سفارتخانے نے گذشتہ جون کے مہينے ميں حکومت کا تختہ الٹنے کي کوشش کي تھي جس کے دوران وہ کاراکاس کے بعض علاقوں پر بمباري کا بھي منصوبہ رکھتا تھا –
وينزوئيلا کے صدر نے کہاکہ ہم امريکا کے ايک ايک عہديدار کو يہ بتادينا چاہتے ہيں کہ ہميں اس بات کا علم ہے کہ کس نے ہمارے ملک کے خلاف سازش تيار کي تھي –
انہوں نے کہا کہ ہم امريکي حکام کو خبردار کرتے ہيں کہ ان پابنديوں سے صرف سے امريکا کے تئيں وينزوئيلا کے عوام کي نفرتوں ميں ہي اضافہ ہوگا -
.......
/169